عسکری دارالامان میں بیوہ جمہوریت کی شادی
’رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے۔۔ جتھے وی دیکھو پی ٹی آئی اے‘ مذکورہ بالا تاریخی الفاط رکشہ ڈرائیور نواز میتلا کے ہیں۔ جو پچھلے سات برس سے میرے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے باہر رکشہ کھڑا کرتا ہے۔ اسے موبائیل کمپنیوں کے تمام رعائیتی پیکیجز ازبر ہیں اور اس کی…
بلا بلا ڈالا ڈالا حال ہمارا جانے ہے
اگر پولٹیکل ہرڈل ریس (رکاوٹوں والی دوڑ) کی عالمی چیمپیئن شپ ہر چار برس بعد منعقد ہو تو اس میں پاکستان کا وہی مقام ہوگا، جو فٹ بال میں ارجنٹینا، کرکٹ میں آسٹریلیا، ہاکی میں جرمنی اور رگبی میں جنوبی افریقہ کا ہے۔ اس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سب سے پہلے…
گڈاپ سے اسلام آباد تک: اب دارالحکومت کہاں اٹھا کے لے جانا ہے؟
یہ تو سب جانتے ہیں کہ انڈیا کا دارالحکومت تاریخی دلی سے جڑا ایک سو گیارہ برس پرانا نئی دلی ہے، افغانستان کا دارالحکومت صدیوں سے آباد کابل ہے، تہران کی اپنی ایک طویل تاریخ ہے اور پاکستان کا چوتھا ہمسایہ چین جب کمیونسٹ نہیں تھا، تب بھی بیجنگ مرکز تھا، آج…
برکس اتحاد عالمی معیشت کے لیے کتنا مفید؟
جب دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا اور سوویت یونین کے مابین چھڑنے والی سرد جنگ میں دونوں بڑی طاقتیں چھوٹے ممالک کو اپنے اپنے کیمپ میں لانے کے لیے طرح طرح سے رجھا رہی تھیں تو اس دباؤ سے تنگ آ کے انیس سو پچپن میں سوئیکارنو کی دعوت پر تیسری دنیا…
وہ دن دور نہیں، جب بجلی مفت ملے گی
ضیا دور تک سنسر، کوڑے، تعزیر، مشائخ، الذولفقار، غیر جماعتی نظام، مثبت نتائج، ملٹری کورٹس، نشریاتی دوپٹہ جیسے الفاظ سے تو کان خوب مانوس تھے۔ مگر لوڈ شیڈنگ کس پرندے کا نام ہے، کوئی نہیں جانتا تھا۔ یا واپڈا تھا یا پھر کے ای ایس سی۔ بجلی کبھی کبھار جاتی ضرور…
اصل شتر مرغ میں ہوں
ہم بحیثیت قوم الحمداللہ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیں مگر ان بچوں اور بچپن کے تحفظ کا کام دیگر بنیادی ذمہ داریوں کی طرح اللہ پر چھوڑ رکھا ہے۔ ہماری ترجیحات میں نہ تو حال میں زندہ بے حال آبادی شامل ہے اور نہ مستقبل کی پود کی معصوم پنیری۔…
اقلیت کو ہونا ہی نہیں چاہیے
دسمبر2021ء کو فیکٹری کے ورکرز کے ہاتھوں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی دردناک موت اور پھر لاش کو سڑک پر نذرِ آتش کرنے کا سانحہ آپ کو اس لیے بھی یاد رہنا چاہیے کہ اس کی گونج بین الاقوامی میڈیا میں کئی دن سنائی دیتی رہی۔ مذہبی انتہاپسندی اور اس کا سہارا…
آئین کی کتاب اور جوشیلے لونڈے
جب تک ہم حقائق سے نظریں چرا کے خود کو دھوکہ دیتے رہیں گے، تب تک یہ دھوکہ ہمیں دھوکہ دیتا رہے گا۔ پہلی حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ملک متحدہ ہندوستان سے انگریزوں کے چلے جانے کی صورت میں جدید طرزِ جمہوریت کے نتیجے میں ہندو اکثریت کی جانب سے مسلمان اقلیت کو…