قصہ گو (برطانوی ادب سے منتخب افسانہ)
یہ ایک گرم سہ پہر تھی۔ریلوے ٹرین اسی حساب سے گرم تھی۔ اگلا اسٹاپ ٹیمپل کومب تقریباً ایک گھنٹے کی دوری پر تھا۔ مسافروں میں ایک چھوٹی لڑکی تھی، ایک اس سے بھی چھوٹی تھی اور ایک چھوٹا لڑکا تھا۔ بچوں کی خالہ ایک کارنر سیٹ پر براجمان تھی۔ اس کے بالمقابل دوسری…
سیمنٹ کے تھیلے سے ملا خط (جاپانی ادب سے منتخب افسانہ)
ماٹ سوڈو یوزو مشین میں ڈالنے کے لیے سیمنٹ کے تھیلے خالی کر رہا تھا۔ اس کے بال اور اوپری ہونٹ گہری سرمئی تہہ میں غرق تھے البتہ اس نے اپنے بقیہ جسم سے سیمنٹ جھاڑ لیا تھا۔ وہ شدت سے چاہ رہا تھا کہ ناک میں انگلی گھسیڑ کر سختیایا ہوا سیمنٹ باہر کھرچ…
گدا (ایرانی ادب سے منتخب افسانہ)
صحرا۔ بیچوں بیچ میں ایک کنواں، جس کے گرد کانٹوں دار تار کی باڑھ کھنچی ہوئی ہے۔ باڑھ کے سلاخچے کے پاس ایک بڑا سا ڈول رکھا ہوا ہے۔ ڈول پر موٹی رسی لپٹی ہوئی ہے۔ مسافر، تھکا ہارا اور ننگے پاؤں، پتلون قمیص پہنے، پسینے میں تربتر، اسٹیج پر آتا ہے۔ بہت پیاسا…
دوغلی (امریکی ادب سے منتخب افسانہ)
(یہ کہانی اس وقت کی ہے، جب انیسویں صدی بیسویں صدی سے گلے مل رہی تھی۔ امریکہ روس کا ایک علاقہ، جو رقبے میں مغربی یورپ سے بڑا تھا، صرف سات ملین ڈالر میں خرید چکا تھا۔ برفیلے الاسکا میں سونا نیا نیا دریافت ہوا تھا۔ راتوں رات دولتمند ہونے کے لالچ میں امریکہ…
ٹائیلٹ (جنوبی افریقی ادب سے منتخب افسانہ)
کسی وقت میں سوچتی مجھے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے اچھی لڑکی بننا چاہیے جو اپنے بڑوں کی ہر بات دھیان سے سنتی ہے۔ میری ماں کی خواہش تھی کہ میں نرس یا اُستانی بنوں۔ لوگ اِن شعبوں کو اچھا سمجھتے۔ مجھے معلوم نہیں لیکن میں کچھ اور کرنا چاہتی تھی۔ میں نے اداکاری کے…
پیشہ وارانہ زندگی کے روزمرہ سے (جرمن ادب سے منتخب افسانہ)
ایک بار لورے نے خواب دیکھا کہ اس نے جھاگ سے بھرے ایک باتھ ٹب میں بیٹھی ایک خاتون کو گلاب کے پھولوں کا ایک گلدستہ تحفے میں دیا تھا۔ اگلے دن اس نے یہ خواب اس خاتون کو سنا دیا۔ اس طرح اس نے اس خاتون کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔…
خندہ فروش (جرمن ادب سے منتخب افسانہ)
جب کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ میں کیا کام کاج کرتا ہوں تو سراسیمگی مجھے جکڑ لیتی ہے۔ میں سرخ لال ہو جاتا ہوں، ہکلاتا ہوں، حالانکہ میں ایک متوازن مزاج آدمی کے طور پر جانا جاتا ہوں۔ میں حسد کرتا ہوں ان لوگوں سے، جو یہ کہہ سکتے ہیں: ’میں معمار ہوں‘ مجھے…
جوئیں (ڈنمارک کے زیر انتظام، نیم خود مختار جزائر فیرو کی ایک کہانی)
لِنگوریہ سے تھوڑی دور شمال میں، ڈھلوان کے سب سے زیادہ مضبوط حصے پر ایک تنہا مکان ہے اور اِس گھر کے آس پاس کھیتیاں ہیں۔ یہاں کلور اور اُس کے والدین رہتے تھے۔ کلور جب بیس سال کا تھا تو اس کی ماں فوت ہو گئی تھی اور اس کا باپ بستر پر جا…