خالی جھولی
گھنٹے کی آواز کی گونج اور کلاس روم سے جلدی جلدی نکلتی ہوئی لڑکیوں کی ملی جُلی آوازوں کے شور میں جب وہ باہر نکلی تو ایک بج رہا تھا اور اُس کے ذہن میں اپنے ننھے بچے ببلو کی تصویر ابھر رہی تھی۔ آج اس نے کچھ زیادہ ہی اچھا پڑھایا تھا۔۔ اس بات…
اروڑ کا مست (سندھی افسانہ)
میں اللہ بخش مست کی زیارت کرنے اروڑ آیا تھا۔ قدیم مسجد کے پاس گھوڑے سے اترا۔ روہڑی سے اروڑ تک بغیر رکے سفر کیا تھا۔ فاصلہ زیادہ نہیں تھا، لیکن کپتان کو ہوا میں اڑاتا آیا تھا۔ گھوڑا ہانپ رہا تھا، اس کے کھُر پسینے اور مٹی میں اٹ گئے تھے۔ اسے ببول کے…
چیونٹا
آج پھر اس نے غیر معمولی جسامت کے ایک چیونٹے کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا تو تھوڑا سا خائف ہو کر پیر کو پیچھے کھینچ لیا۔ اسے تب مزید حیرت ہوئی، جب پیر کھینچتے ہی چیونٹا سرعت کے ساتھ اسی کی جانب بڑھنے لگا۔ اس کی رفتار پر وہ دنگ رہ گیا۔ جیسے چیونٹا نہ…
آخری بوند (افسانہ)
مراد بغیر بستر کے ڈھیلی ڈھالی چارپائی پر بازو کو تکیہ بنائے سونے کی ناکام کوشش میں کروٹوں پہ کروٹیں بدل رہا تھا۔ وہ نیندکو جتنا اپنی آنکھوں کے قریب لانے کی کوشش کرتا، وہ اتنا ہی دور بھاگتی۔ یوں لگ رہا تھا جیسے آج وہ نیوٹن کا تیسرا قانون ثابت کرنے پر تُلی…
اجنبی (افسانہ)
آج کی شام ہر دوسری شام کی طرح ہی تھی اور میرا بیک یارڈ بھی ڈھلتے سورج کی سرخی میں ہر روز کی طرح ہرا بھرا نظر آ رہا تھا۔ مگر آج ہوا کے ہر جھونکے میں ایک پرانی مستی کا احساس تھا۔ آج بہت عرصہ بعد میں خود کو زندہ محسوس کر رہا تھا۔…
محبت اور طاعون
رات کے آخری پہر کھڑکھڑاہٹ بڑھنے لگی، یوں لگا جیسے کوئی بہت بڑی قوت سب کچھ تخت و تاراج کرنے کے درپے ہے۔ شہربانو بستر پر مزید دُبک گئی۔ وہ بہت دیر سے ایسی آوازیں سن رہی تھی، جو اس سے قبل اس نے نہیں سنی تھیں۔ سماعت کو یکسو کرنے کے بعد اسے اندازہ…
لکڑہارا (افسانہ)
پیر پنجال کے کوہساروں سے نکلنے والا دریائے جہلم جمو ں سے ہوتا ہوا جھنگ میں تریموں کے مقام پر دریائے چناب میں شامل ہو جاتا ہے اور یہاں سے ملتان کی جانب صرف دریائے چناب ہی بہتا چلا جاتا ہے۔ تریموں کے جنوب میں دریائے جہلم کا کہیں اتا پتا نہیں ملتا۔ تریموں…
سیاہ بختی (افسانہ)
بستی نے کالی قبا اوڑھ رکھی تھی۔۔ گھروں کی خستہ حال چھتوں پر سیاہ برف کی سی چادر تنی تھی۔۔ دھوئیں کے مرغولوں نے فضا کو مکدر بنا رکھا تھا۔ گدلے پانی اور کوئلے کے ملاپ سے بنے گارے نے زمین کو سیاہی میں ڈبو رکھا تھا۔۔ پینتیس ہزار کی اس آبادی میں زندگی، کوئلے…