اتنی مداراتوں کے بعد
بچپن سے سنتے آئے ہیں سفر وسیلہ ظفر لیکن کچھ سفر ایسے بھی ہوتے ہیں، جن میں دل گھائل ہوتا ہے اور تل تل ڈوبتا ہے. منزل جیسے جیسے قریب آتی جاتی روح بدن کا ساتھ چھوڑتی محسوس ہوتی ہے. میں یعنی شہباز علی پاکستان کی قومی پرواز سے دبئی پہنچا ہوں اور چار گھنٹوں…
لکژری کروز (افسانہ)
کھڑکی کے دونوں جانب کی زندگی میں زمین آسمان کا فرق تھا۔ کھڑکی کے باہر بحری جہاز کے عملے کا ایک فرد کرین جیسی مشینری پر چڑھ کر کھڑکیاں دھونے میں مصروف تھا۔ گزشتہ رات کے سمندری طوفان سے کھڑکیاں گدلی ہو گئی تھیں۔ اس سے پہلے کہ خصوصی لگژری کلاس کے مسافر…
پشت پر سوار بیٹا (افسانہ)
شام کے وقت گرنے والی بجلی کے جھٹکے کا اثر اب تک برقرار تھاـ اس تیز جھٹکے سے اس کے وجود کی بنیاد ہی لرز گئی تھی۔ اس کمزور بنیاد کے سہارے وہ کتنی دیر تک استقامت کے ساتھ زمین پر ایستادہ رہ سکتا ہے؟ حسب معمول ٹرین کی چیکنگ کے بعد وہ پلیٹ فارم…
جناب کونیکا اور اس کا جانشین (افسانہ)
ٹرین اوریولا کے باغات کی ہموار زمین سے گزر رہی تھی۔ ٹرین سے باہر کے مناظر یکے بعد دیگرے تبدیل ہو رہے تھے۔ لمبے، گھنے، گہرے پٹ سن کے پودوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شاندار مالٹوں کے درخت ان کی جگہ لے چکے تھے۔۔ اور اب سرسبز ٹیلوں کے درمیان چھوٹے چھوٹے رستے…
ادھوری خواہشیں (افسانہ)
اکثر عوامی جگہوں پر خودساختہ چھوٹے بازار وجود میں آجاتے ہیں۔ عوام الناس کی زیادہ آمد و رفت وہاں خوانچہ فروش، ریڑھی اور پھیری والوں کو آباد کر دیتی ہے اسی طرح کا ایک چھوٹا سا بازار ننکانہ صاحب شہر میں کچہری کے ساتھ بھی قائم ہو چکا تھا۔ یہاں سائلین اور…
دشمن کی آنکھیں
پئیترو اس صبح چہل قدمی کر رہا تھا، تبھی اسے احساس ہوا کہ کچھ ایسا ہے، جو اسے پریشان کر رہا ہے۔ وہ ایسا کچھ دیر سے محسوس کر رہا تھا لیکن وہ اس سے آگاہ نہیں تھا۔ یہ ایک ایسا احساس تھا، جیسے کوئی اس کے پیچھے ہو، کوئی ایسا، جو نظر نہ آتے…
پھٹکار (افسانہ)
لارڈ اوکہرسٹ، ’اوکہرسٹ محل‘ کے مشرقی حصے کے اوک چیمبر میں بستر مرگ پر پڑا آخری سانسیں گن رہا تھا۔ موسم گرما کی شام کے سکون آور لمحوں میں کھلی کھڑکی سے موسم کے اولین بنفشی پھولوں اور شگوفے نکالتے ہوئے درختوں کی میٹھی خوشبو آئی اور مرتے ہوئے آدمی کو ایسا…
کہانی کا سفر (افسانہ)
برگد نے اپنے پہلو میں بندھے بیل پر ایک نظر دوڑائی تو نامعلوم دکھ کی لہر اس کے وجود میں سرایت کر گئیـ چند سال پہلے یہی بیل جوانی کے نشے میں چُور ادھر ادھر دوڑتا پھرتا تھاـ چمکدار سفیدی مائل جلد چاندی کی مانند چمکتی تھی۔ چوڑا ماتھا اور موٹی گردن پر گوشت کی…