ارجنٹینین اسٹار لیونل میسی کو دنیا کے مشہور ترین فٹ بال کے کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دورِ حاضر کے دو بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک ان کو جب کہ دوسرا پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو قرار دیا جاتا ہے
لیو میسی کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس وقت ٹرینڈ کر رہے تھے جب دنیا بھر کی نظریں ٹوکیو اولمپکس پر لگی ہوئی تھیں
ٹوئٹر پر لیونل میسی کے ٹرینڈ کرنے کی وجہ بھی نرالی تھی۔ انہوں نے مشہور ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کو اکیس برس بعد اس وقت خیر باد کہا ہے جب ان کے معاہدے میں توسیع ہونے والی تھی
ایف سی بارسلونا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میسی سے ان کی راہیں جدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا کے قواعد و ضوابط ہیں
بارسلونا کے مطابق کھلاڑی اور کلب دونوں کی خواہشات پر بالآخر عمل کرنا ناممکن ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے میسی نے بارسلونا کو الوداع کہہ دیا
یہ سن 2000 کی بات ہے، جب تیرہ سالہ لیونل میسی نے بارسلونا کی یوتھ ٹیم کو جوائن کیا تھا، اس وقت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ آگے جا کر یہ لڑکا اس کلب کو لاتعداد کامیابیاں دلائے گا
سترہ سال کی عمر میں انہوں نے کلب کے لیے ڈیبیو کیا اور تب سے لے کر اب تک بارسلونا کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا اور اسی دوران انہیں فٹ بال کا سب سے بڑا اعزاز ‘بیلن ڈی اور’ بھی ریکارڈ چھ بار ملا
گزشتہ 17 سیزنز میں میسی نے بارسلونا کی جانب سے 705 میچوں میں ریکارڈ 672 گول داغے
اس دوران انہوں نے اپنے کلب کو چونتیس ٹرافیاں جتوائیں۔ جس میں لا لیگا کے دس ٹائٹلز، کوپا ڈیل رے کی سات ٹرافیاں اور باقی یو ای ایف اے چیمپیئن شپ شامل ہیں
اگرچہ بارسلونا نے آخری بار برلن میں 2015ع کے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جوونٹس کو شکست دے کر یورپ کے چیمپین کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا، لیونل میسی نے ہر سیزن میں بڑی ٹرافی کیمپ نو میں واپس لانے کی کوشش میں گزارا ہے، لیکن بارسلونا 2019/20 میں بارسلونا کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ کھیلوں کی تاریخ میں ناقابل فراموش رہے گا. بائرن میونخ کے ہاتھوں 8-2 سے ہار گیا ، جب کہ اس نے پچھلے سیزن میں 4-1 سے شکست کھائی تھی، اور وہ جس سے ہارا، وہ تھا، پیرس سینٹ جرمین!
اب اسپورٹس ذرائع نے خبر دی ہے کہ میسی کا چیمپئنز لیگ جیتنے کا مشن اس ٹیم کے ساتھ جاری رہے گا جس نے 2020/21 میں اس کے خوابوں کو ختم کیا۔ اگرچہ پچھلے ہفتے کے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ فٹ بال میں کسی بھی چیز کی پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے ، لیکن یہ بات یقینی ہے کہ کوپا امریکہ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور حال ہی میں اکیس سال طویل عرصے بعد بارسلونا کو الوداع کہنے والے لیونل میسی پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو جوائن کرے گا اور اس کی پریزنٹیشن جلد آ سکتی ہے
اس سے قبل گیانلوگی ڈوناروما، جویورو 2020 میں بہترین گول کیپر تھے، وہ اے سی میلان کو اور جارجینیو وجنالڈم بارسلونا کو پی ایس جی کے لیے چھوڑ چکے ہیں
ان کے علاوہ سرجیو راموس، حکیمی، مارکو وریٹی ، کیلیان ایمباپے ، نیمار اور اینجل ڈی ماریا شامل ہیں جو یورپ میں کسی کے لیے بھی خوفناک حریف ہیں
اب امید کی جا رہی ہے ان تمام ناموں کی فہرست میں ایک اور نام شامل ہو کر سرفہرست بننے والا ہے، اور وہ کسی اور کا نہیں بلکہ عظیم فٹبالر لیونل میسی کا ہے
میسی اور بارسلونا تنازع کیا تھا؟
دو سال قبل میسی کو جریدے ’فوربز‘ نے دنیا کا سب سے مہنگا کھلاڑی بھی قرار دیا تھا۔ البتہ کسی کو کیا پتا تھا کہ دو سال بعد یہی ‘معاوضہ’ ان دونوں کی راہیں جدا کرنے کا سبب بن جائے گا. ایک ایسے وقت میں جب اسٹار فٹ بالرز کلب اور لیگز بدلنے میں دیر نہیں لگاتے، میسی نے بارسلونا کے ساتھ دو دہائیوں سے بھی زیادہ وقت گزارا
دوسرے کئی کلبز سے ملنے والی پیشکشیں بھی ٹھکرائیں۔ البتہ پھر اسی کلب نے ان کے معاہدے میں تجدید سے انکار کر دیا
میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ ختم ہو گیا تھا اور خیال یہی کیا جا رہا تھا کہ اسٹار فٹ بالر اپنے کلب سے ہی معاہدہ کر لیں گے۔ البتہ کلب کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میسی اور بارسلونا کی جوڑی ہسپانوی فٹ بال لیگ کے قواعد کی وجہ سے ٹوٹی ہے
اگرچہ دونوں فریقین اس بات پر تیار تھے کہ میسی معاوضے کی کٹوتی کے ساتھ اور سال کی تنخواہ کی ادائیگی کے بعد بارسلونا کا مزید پانچ سال کے لیے حصہ رہیں گے لیکن مالی اور انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے ان سے نیا معاہدہ نہ کیا جا سکا
نئے معاہدے کے لیے اسپین کے اس کلب کو اپنے مالی اسٹرکچر کی از سرنو تشکیل جیسے مشکل اقدام کرنا تھا۔ جو فی الحال ان کے لیے ممکن نہیں تھا اور ممکن بھی کیسے ہو، بارسلونا اس وقت تقریباََ سوا ارب ڈالرز کے قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا کلب ہے
اس کے علاوہ 2013ع میں نافذ کیے جانے والے لالیگا قوانین کے مطابق کوئی بھی کلب اپنے کسی کھلاڑی کو 70 فی صد ریوینیو سے زیادہ پیسوں پر سائن نہیں کر سکتا۔ آسان الفاظ میں نقصان میں جانے والا کلب بارسلونا میسی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا تھا اور انہوں نے اس کے لیے موردِ الزام لالیگا قوانین کو ٹھیرا دیا ہے
کون سا کلب میسی کو ادائیگی کی استطاعت رکھتا ہے؟
اکیس سال بعد دنیائے فٹ بال کا ایک ہیرا کسی بھی کلب سے معاہدہ کرنے کے لیے آزاد ہے لیکن جسے بارسلونا نہ رکھ سکا، اسے کون سا کلب اپنائے گا؟
امکان تو یہی ہے کہ میسی رہیں گے تو یورپ میں ہی، جہاں انہوں نے نصف سے زیادہ زندگی گزاری ہے، لیکن کھیلیں گے اس کے لیے جو، ان کا معاوضہ ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہو گا
اگر وہ اس سال یوئیفا چیمپیئنز لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو انہیں ستمبر کے آغاز تک کسی کلب سے معاہدہ کرنا ہوگا. 31 اگست کو ختم ہونے والی ٹرانسفر ڈیڈ لائن کے لیے وہ اہل نہیں ہونگے کیوں کہ ان کا کوئی کلب نہیں ہے
اسپورٹس ذرائع کے مطابق لیونل میسی اور پیرس سینٹ جرمین کی انتظامیہ رابطے میں ہے۔ اگر یہ خبر درست نکلی تو میسی کو اسپین کے شہر بارسلونا سے فرانس کے شہر پیرس منتقل ہونا پڑے گا اور وہ ہسپانوی لیگ کے بجائے فرنچ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے
ادھر انگلش پریمیئر لیگ چیمپیئن مانچسٹر سٹی کے پاس پیسہ بھی ہے اور جگہ بھی۔ البتہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آسٹن ولا سے 100 ملین پاؤنڈ میں جیک گریلش کو خریدنے والے پیپ گارڈیولا جب اتنی ہی رقم میں ہیری کین کو ٹوٹینہم ہوٹسپر سے خرید سکتے ہیں، تو میسی کو کیوں بلائیں گے. اس کے علاوہ وہ ایک انٹرویو میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میسی ان کی پلاننگ میں شامل نہیں ہیں
دیگر رپورٹس کے مطابق چیلسی نے بھی میسی کو اپنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے ارجنٹائن کے کھلاڑی کے مینیجرز سے بھی رابطہ کیا ہے
بارسلونا نے اپنے مالی معاملات اگر درست کر کے کہیں سے کوئی ایسی ڈیل بنالی جس پر میسی بھی خوش ہوں، کلب بھی خوش رہے اور لالیگا بھی مطمئن رہے، تو امکان ہے کہ میسی وہیں رہیں گے، جہاں وہ ہیں اور باقی فٹ بال کلب کو صرف ان کا انتظار ہی مل سکے.