فراڈیئے نے وفاقی وزیر بن کر شہروز کاشف اور طلحہ طالب سے لاکھوں کا چونا لگا دیا

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : فراڈیئے نے کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیما شہروز کاشف اور اولمپکس ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو وفاقی وزیر بن کر لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا

ایف آئی اے میں طحہٰ طالب کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت میں ان کا کہنا ہے کہ کسی شخص نے وفاقی وزیر بن کر اسے گاڑی دینے کی پیشکش کی اور ٹیکس و گاڑی رجسٹرڈ کروانے کی مد میں لاکھوں روپے فوری موبائل اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا کہا

ویٹ لفٹر طحہٰ طالب نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر کا سن کر لاکھوں روپے منتقل کر دیے. فون کال پر کہا گیا کہ آپ ہمیں تین لاکھ پچیس ہزار ٹرانسفر کریں اور کل ڈرائی پوٹ سے گاڑی موصول کر لیں

دوسری جانب کوہ پیما شہروز کاشف کے والد محمد کاشف نے کہا کہ گزشتہ صبح فون کال آئی جس میں وفاقی وزیر بن کر گاڑی دینے کا دعویٰ کیا گیا اور ہمیں دو لاکھ پچاای ہزار روپے جمع کروانے کو کہا گیا، ہم نے دو لاکھ پچاسی ہزار ان کے اکاؤنٹ میں جمع کروایا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close