وزیر اعلیٰ سندھ بنائے جانے کی خبروں پر آغا سراج درانی کیا کہتے ہیں

نیوز ڈیسک

کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صوبے کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور وزارت اعلیٰ کے لیے ان کا نام سرفہرست ہونے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا؟

آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچے

اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے وزیر اعلیٰ تبدیل ہو رہا ہے ، آپ کا نام سرفہرست ہے

جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، اس پر تبصرہ نہیں کروں گا ،  پارٹی کے تمام لوگ اجلاس میں بیٹھتے ہیں

آغا سراج درانی نے کہا کہ چیئرمین صاحب سربراہی کرتے ہیں اور وہیں فیصلے ہوتے ہیں، میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close