کراچی میں سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور بیس کروڑ روپے لے کر فرار

نیوز ڈیسک

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور بیس کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا

کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی کی مذکورہ وین طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیور کرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز جب کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہو گیا

اطلاعات کے مطابق وین میں بیس کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور نے وین مسکین گلی میں چھوڑ دی اور رقم لے کر بھاگ گیا

میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کیش وین کے ڈرائیور کو جلد پکڑ لیا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close