لاہور : پاکستانی نوجوان زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ کا ‘چیمپئن آف چینج’ کا ایوارڈ جیت لیا
اطلاعات کے مطابق کورونا کے دوران نوجوانوں اور مستحق افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے پر 39 ممالک کے مقابلے میں پاکستان بازی لے گیا، پاکستانی نوجوان زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا
لوگوں کو مالی طور پر بااختیار کرنے کے ایوارڈ کا مقابلہ 39 رکن ممالک کے درمیان ہوا، تاہم ‘چیمپئن آف چینج’ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان کے نوجوان زین اشرف نے اپنے کارناموں کے باعث 39 ممالک کو مات دے دی، زین اشرف مغل کی فلاحی تنظیم نے ایک ہزار چار سو خاندانوں کو بلاسود قرضے دے کر انٹرپرینور بنایا، اور تعلیم چھوڑ جانے والے چار ہزار دو سو بچوں کو اسکول بھجوایا
واضح رہے کہ زین اشرف مغل بین الاقوامی کامن ویلتھ ایوارڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں، جب کہ وہ ممبر پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل، فوربز سوشل انٹرپرینور انڈر 30 فہرست میں بھی شامل ہیں.