خیرپور : صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اساتذہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا
احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو تالے لگا کر سندھ کی تعلیم تباہ کی جارہی ہے
ادہر علاوہ ٹنڈو محمد خان کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کیا
دوسری جانب دادو میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، شہریوں اور بچوں نے قاضی لائبریری سے دادو پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی
مظاہرین نے تعلیمی اداروں کی بندش کو تعلیم کی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب تعلیمی اداروں کے علاوہ سب کچھ کھلا ہوا ہے، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے
تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا
پریس کلب کے سامنے موجود مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل جاری ہے لیکن سندھ میں بند ہے
مظاہرین نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق حالیہ فیصلہ مسترد کرتے ہیں
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز کے تحت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں.
یہ بھی پڑھئیے: