ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم قبول نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

نیوز ڈیسک

ٹھٹہ : سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم قبول نہیں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی پی ضلع سجاول کے صدر و رکن سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کی رہائش گاہ گاؤں راج ملک میں ان کی والدہ کے انتقال اور ضلعی اطلاعات سیکریٹری سجاول سورج سجاولی کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین سے تعزیت و فاتح خوانی کی.

سابق صوبائی وزیر غلام قادر ملکانی کی عیادت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی نصاب بہتر ہے، وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم قبول نہیں جبکہ وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کو اس ضمن میں اعتماد میں بھی نہیں لی. ہم اپنے تجربات کے تحت سندھ کے بچوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی کیلیے کوشاں ہیں

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی سخت ہونے سے عاشورہ کے موقع پر لوگوں کو تکلیف ضرور ہوتی ہے لیکن عوام کو چاہیے کہ حکومت سے تعاون کریں

پانی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے پہلے ہی معاہدے کو فالو نہیں کیا جا رہا اور پانی کی تقسیم کے متعلق سندھ حکومت نے اپنا موقف رکھا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close