کورونا پیکیج، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : کورونا امدادی پیکیج کے تحت آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق رکن ممالک کو رقوم کی منتقلی کے بارے میں جاری کردہ آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، کورونا امدادی پیکیج کے تحت رکن ممالک نے 650 ارب ڈالر وصول کر لئے ہیں

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں اعتماد اور استحکام آئے گا اور عالمی معیشت دوبارہ ابھرے گی اور آئی ایم ایف کے رکن ممالک اِس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں

آئی ایم اعلامیے کے مطابق یہ قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے کہ وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کریں گے، رکن ممالک کو منتقل کی گئی رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم آئی ایم ایف نے کورونا سے نمٹنے کے لئے رکن ممالک کو جاری کی ہے جس کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالرز منتقل کردیے گئے ہیں اور اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے، اِس قرض کے ساتھ کوئی شرط نہیں رکھی گئی اور شرح سود بھی نسبتاً کم ہے

جبکہ قرض کی واپسی کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا گیا جبکہ یہ قرض آئی ایم ایف کی طرف سے دیے پروگرام کا حصہ بھی نہیں ہے.

یہ بھی پڑھئیے:

سندھ، کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 9 ارب سے زائد سنگین بے ضابطگیوں کا دعویٰ

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close