کراچی : پٹرولیم مصنوعات پر ایک سال کے دوران ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 425 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2021ع کے دوران پٹرولیم مصنوعات سے 425 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا، جبکہ حکومت نے گذشتہ مالی سال پٹرولیم مصںوعات پر ٹیکس وصولی کا ہدف 450 ارب روپے رکھا تھا
مالی سال 2020ع میں پٹرولیم مصنوعات سے 295 ارب روپے جبکہ مالی سال 2019ع میں 206 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا۔ دوسری جانب حکومت نے رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس وصولی کا ہدف 600 ارب روپے مقرر کیا ہے، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافے سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی.
صارفین نے خبر پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا وہ کیلکولیٹر خراب ہو چکا ہے ، جس پر وہ اپوزیشن میں بیٹھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کیلکولیٹ کیا کرتے تھے.