بھارتی گلوکار نے اسلام کے لیے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

ویب ڈیسک

حیدرآباد : معروف بھارتی گلوکار اور ریپر روحان ارشد نے اسلام کے لیے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار روحان ارشد نے موسیقی اور شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان اپنے یوٹیوب چینل پر کیا اور بتایا کہ میوزک اسلام میں حرام اور ممنوع ہے اس لیے وہ موسیقی کو چھوڑ رہے ہیں

گلوکار روحان ارشد نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر پُر اعتماد ہوں اور الحمداللہ بہت خوش ہوں

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں اب سے میوزک وڈیوز اور موسیقی سے وابستہ کوئی بھی چیز نہیں بناؤں گا

روحان ارشد نے کہا کہ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے اور یقین ہے کہ موسیقی کی دنیا کو خیر باد کہنے کے بعد اللہ مجھے کسی اور چیز میں مقام دے گا اور حلال طریقے سے کامیابی دے گا

تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف موسیقی کو خیرباد کہہ رہے ہیں، لیکن یوٹیوب کو نہیں چھوڑ رہے اور یوٹیوب کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گے

اس حوالے سے انہوں نے اپنے پرستاروں سے مشورہ بھی مانگا کہ وہ یوٹیوب پر آگے کیا کریں

اس کے علاوہ روحان ارشد نے مداحوں سے درخواست کی کہ میوزک بناتے وقت جو سپورٹ آپ نے مجھے کی ویسی ہی سپورٹ مجھے مستقبل میں بھی کیجئے گا

روحان ارشد کے اس فیصلے پر لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلانے کے ساتھ انہیں مستقبل میں سازوں کے بغیر نظم اور نعت پڑھنے کا مشورہ دے رہے ہیں

واضح رہے کہ روحان ارشد چند سال قبل اس وقت مشہور ہوئے تھے جب ان کا گانا ’’میاں بھائی‘‘ ریلیز ہوا تھا۔ ان کی اس وڈیو پر اب تک پانچ سو ملین سے زائد ویوز آ چکے تھے

واضح رہے کہ یہ پہلے بھارتی فنکار نہیں ہیں، جنہوں نے مذہب کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہا ہے، بلکہ اس سے قبل اداکارہ زائرہ وسیم اور ثنا خان بھی اسلام کے لیے شوبز کو چھوڑ چکی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close