کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں آج وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہی تیز و موسلا دھار بارش جاری رہی
محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 41 اعشاریہ 2 ملی میٹر رکارڈ کی گئی
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کے مین یونیورسٹی روڈ پر 33 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 28 اعشاریہ 2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 17 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
سرجانی ٹاؤن میں 17 اعشاریہ 6 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل پر 16 اعشاریہ 8 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی
اولڈ ایئر پورٹ پر 15 اعشاریہ 5 ملی میٹر، کیماڑی میں 12 اعشاریہ 7 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 11 اعشاریہ 6 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 8 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 7 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
کراچی میں آج ہونے والی بارش سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں
ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز اور کراچی سے لاہور جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی
ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد جانےوالی پرواز پی کے 368 بھی روانہ نہ ہو سکی
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نجی ایئر لائن کی لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں
کراچی ایئر پورٹ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دبئی جانے والی پرواز بھی ایئر پورٹ پر رکی رہی.