Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پچاس برس کے دوران موسمیاتی آفات میں پانچ گنا اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 5, 2021 2 Min Read
1

جینیوا : اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ’’عالمی موسمیاتی تنظیم‘‘ (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ گزشتہ پچاس برس میں موسمیاتی آفات میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے

اگرچہ چند دنوں قبل اقوامِ متحدہ کے تحت بین الاقوامی پینل برائے آب و ہوا میں تبدیلی ( آئی پی سی سی) کی تفصیلی رپورٹ شائع کی گئی تھی، لیکن اب موسمیاتی آفات کی ایک علیحدہ رپورٹ منظرِ عام پر لائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں بگڑے ہوئے شدید موسم کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

اگرچہ اس رپورٹ کو آئی پی سی سی کی چھٹی دستاویز کے گیارہویں باب میں بھی شامل کیا گیا ہے، لیکن اقوامِ متحدہ نے اس رپورٹ کی اہمیت کے پیش نظر اسے علیحدہ سے بھی جاری کیا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے انسانی مداخلت سے ہر موسم کا مزاج شدید ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے

سائنس دانوں نے آب و ہوا میں تبدیلی اور موسمیاتی شدت کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا ہے۔ انہی کی بنیاد پر کئی ماڈل اور سیمولیشن بنائی گئی ہیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ نصف صدی میں دنیا کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویوز) میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے

بلکل یہی حالت خشک سالی کی بھی ہے جس کا گراف بلند ہورہا ہے۔ اب فضائی رطوبت بڑھ رہی ہے، اس سے فوری سیلاب اور بارشی سیلاب کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ پھر سمندری طوفان اور سائیکلون بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں

دوسری جانب 1850ء سے اب تک ہمارے سیارے کا اوسط درجہ حرارت 1.1 درجے سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا ہے اور 2030ء تک اس کا اضافہ ڈیڑھ درجے سینٹی گریڈ بڑھ جائے گا

بظاہر تو یہ اضافہ انتہائی معمولی نظر آ رہا ہے لیکن ماہرین کا اصرار ہے کہ اوسط درجہ حرارت میں ایک درجے سینٹی گریڈ کے دسویں حصے کا اضافہ بھی بہت تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے

موسموں کے بگڑتے مزاج سے اگرچہ ایک عرصے تک روزانہ ڈیڑھ سو سے دو سو افراد لقمہ اجل بن رہے تھے اور اب یہ شرح کم ہوکر اوسطاً ایک سو پندرہ افراد روزانہ تک پہنچ چکی ہے.

ماحولیات کے بارے مزید کالمز:

  • ”مَچ ءُ بَچ“، بلوچستان کے علاقے چاغی میں لوگ اپنے کھجوروں کے درخت کیوں جلا رہے ہیں؟

  • براہمن ملیر، شودر بن گیا!

  • کھیرتھر نیشنل پارک ایک عالمی ورثہ اور پاکستان

  • منچھر جھیل کی تباہی کیسے آئی؟

  • کھیرتھر کا خوبصورت علاقہ پاچران تباہی کے دہانے پر

  • جرم کسی کا، مگر سزا ہم سب کو!!

  • ملیر وادی: پانیوں اور قافلوں کی قدیم گزرگاہ

Tags:

Climate changeClimate change pakistanDisaster World WideEcosystemNICEFUNOWorld Climate
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بزنجو، بگٹی، مری کے بعد مینگل بھی رخصت ہوئے..

Next

اے فلاحی اداروں کے رضا کارو! بس تھوڑا سا ٹھہرو!

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme