تہران : ایرانی حکومت نے امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی انتظامیہ کو ویکسین ذرائع بڑھانے کے لئے اس وقت شدید عوامی دباؤ کا سامنا ہے
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر آئی ہوئی ہے۔