شوگر ملز کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے طلبی پر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ لندن میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین پندرہ ارب روپے کے کارپوریٹ فراڈ کیس میں خود پیش نہیں ہوئے البتہ انہوں نے ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا جواب جمع کروا دیا ہے
انہوں نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ لندن میں زیرِ علاج ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ذاتی طور پر پیش نہیں ہوسکتا. ان کا کہنا ہے کہ مناسب وقت دیا جائے تاکہ تمام سوالات کا جواب مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کرا سکوں
واضح رہے کہ شوگر ملز معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے جہانگیر ترین کو آج طلب کیا تھا۔ جب کہ ان کے بیٹے علی ترین کو بھی اسی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں بیس ستمبر کو طلب کیا گیا ہے.