چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

نیوز ڈیسک

ملک میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد یہ آسمان کو چھونے لگی ہیں

مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔ چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہو گئی ہے

درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہو گیا۔ درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہوگئے

آئندہ مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے لگی ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد جون میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 14.52 فیصد ہوگئی ہے۔ داخلی سطح پر بجٹ کے بعد سے مہنگائی میں اضافے سے عوام دوست بجٹ کا حکومتی دعویٰ بھونڈا مذاق بن کر رہ گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close