جلدبازی میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے سے نقصان ہوگا. شفقت محمود

نیوز ڈیسک

تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیم کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے، اس حوالے سے جلد بازی میں کئے گئے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہو جائے گی

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے مرحلہ وار تعلیمی اداروے کھولنے کے فیصلے کا مکمل دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے پاس آن لائن تعلیمی سہولیات نہیں ہیں، یہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی صورت میں طلبا کی غالب اکثریت تعلیم سے محروم ہو جائے گی۔ اب اس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیم کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے،  چھ ماہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے پہلے ہی طلبا کا بہت تعلیمی نقصان ہو چکا ہے ، جس کے ازالے میں کئی سال لگ سکتے ہیں

تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود صحت ہماری ترجیح ہے، اس لیے کوئی بھی فیصلہ وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں ہی کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close