کراچی : سندھ میں مون سون سسٹم داخل ہو گیا ہے، صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے
محکمۂ موسمیات کا موسم کی صورتِ حال سے متعلق کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں سندھ پر آج سے اثر انداز ہو سکتی ہیں
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان، تاہم تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے
محکمۂ موسمیات کے مطابق حیدر آباد، ٹھٹہ ، سکھر، لاڑکانہ کے علاوہ خیرپور، جیکب آباد، شکار پور، جامشورو میں بھی 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، جہلم، ملتان، بہاولپور سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے.