Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا ہوائے کمپنی کے پیچھے پڑ گیا، آنر پر بھی پابندیوں کا امکان

By Akhtar Rasool
ستمبر 22, 2021 2 Min Read
3

امریکی پابندیوں سے درپیش مسائل سے بچنے کے لیے 2020ع کے آخر میں ہواوے نے اپنے موبائل برانڈ آنر کو فروخت کردیا تھا. ہواوے کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ آنر کو امریکی کمپنیوں جیسے کواللکوم اور انٹیل سے چپس اور دیگر اہم پرزہ جات تک رسائی مل گئی. اسی طرح گوگل سروسز کی بھی آنر فونز میں واپسی ہوئی

لیکن اب لگتا ہے کہ آنر کے لیے مشکلات کا دور پھر شروع ہونے والا ہے۔ کیونکہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چار وفاقی ایجنسیوں کے مابین گزشتہ ہفتے آنر کمپنی کو امریکی محکمہ تجارت کی اینٹیٹی لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی

اگر آنر کا نام اس فہرست کا حصہ بن جاتا ہے تو اس پر بھی ہواوے کی طرح امریکی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی پابندی عائد ہوجائے گی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پینٹاگون اور انرجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کمپنی کو اینٹیٹی لسٹ میں ڈالنے کی حمایت کی گئی جبکہ محکمہ تجارت اور محکمہ خارجہ نے مخالفت کی

اس ڈیڈلاک کی وجہ سے اب ان اداروں کے سیاسی نمائندگان کی جانب سے اس حوالے سے فیصہ کیا جائے گا اور اگر وہ بھی نہیں کرسکے تو پھر یہ معاملہ صدر جو بائیڈن کے سامنے پیش کیا جائے گا

دوسری جانب امریکی محکمہ تجارت نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے

اداروں کو آنر کو اس لسٹ کا حصہ بنانے کے لیے قائل کرنے کے لیے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ کمپنی امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ جو اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ ہواوے کے برعکس آنر کی جانب سے ٹیلی کمیونیکشن آلات ٹیلی کام آپریٹرز کو فروخت نہیں کیے جاتے اور وہ 5 جی نیٹورک تشکیل دینے کے عمل کا حصہ بھی نہیں

یاد رہے کے امریکا نے فائیو جی نیٹورک کی بنیاد پر ہی ہواوے کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ایک بات یہ بھی ہے کہ آنر کی مصنوعات امریکا میں دستیاب بھی نہیں ہیں.

Tags:

AmericaChinaChina USA Cold WarHuaweiHuawei Honor
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نوکیا کا کم قیمت 5 جی فون اور اینڈرائڈ ٹیبلیٹ 6 اکتوبر کو متعارف ہوں گے

Next

مون سون سسٹم سندھ میں داخل، کراچی میں تیز بارش کا امکان

3 Comments

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme