سوشل میڈیا کے ذریعے ستر سال بعد بیٹے کی ماں سے ملاقات

ویب ڈیسک

بنگلہ دیش میں بیاسی سالہ عبدالقدوس منسی نے اپنی سو سالہ ماں سے ستر سال کی طویل مدت بعد ملاقات کی

عبدالقدوس منسی جب تقریباً 10 سال کے تھے انہیں ان کے رشتہ دار کے گھر قیام کے لیے بھیج دیا گیا تھا، لیکن وہاں سے فرار ہونے کے بعد انہیں دو بہنوں نے گود لے لیا تھا جس کے بعد اس کا رابطہ اپنے اہل خانہ سے مکمل طور پر بچھڑ گئے

کچھ عرصہ قبل ایک کاروباری شخص نے عبدالقدوس کی ویڈیو فیسبک پر پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے لوگوں سے عبدالقدوس کے والدین کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی تھی، عبدالقدوس کو صرف اپنے والدین اور گاؤں کے نام یاد تھے

گاؤں میں ان کے دور دراز کے رشتہ دار نے فیسبک پوسٹ دیکھی اور عبدالقدوس کا آگاہ کیا کہ ان کی والدہ مونگولا نساء، جن کی عمر لگ بھگ سو سال ہے، اب بھی زندہ ہیں

والدہ کے بارے میں خبر ملنے پر عبدالقدوس نے مغربی شہر راج شاہی سے ساڑھے تین سو کلومیٹر سفر کیا اور دہائیوں کی جدائی ختم کرنے کے لیے والدہ کے پاس پہنچ گئے۔اس موقع پر گاؤں کے دیگر لوگ بھی جمع تھے اور یہ ناقابلِ فراموش مناظر دیکھ رہے تھے

گزشتہ ہفتے عبدالقدوس کی والدہ اور بہن نے انہیں ہاتھوں پر موجود نشان سے پہچانا

اب خاندان سے بچھڑنے کے ستر برس بعد عبدالقدوس خود تین جوان بیٹوں اور پانچ بیٹیوں کے والد ہیں

عبدالقدوس نے اس موقع پر کہا کہ یہ میری زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close