پاکستانی مختصر فلم نے ترکی فلمی میلے میں بہترین غیر ملکی شارٹ فلم کا ایوارڈ جیت لیا

نیوز ڈیسک

استنبول : پاکستانی مختصر فلم ”اَن ماسکنگ“ نے ترکی فلمی میلے میں بہترین غیر ملکی شارٹ فلم کا ایوارڈ جیت لیا

ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ”استنبول فلم ایوارڈز“ میں جہاں دوسرے ممالک نے فلمی میلے میں اپنی اپنی فلمیں بھیجیں تھیں، وہیں پاکستان کے رائٹر اور ڈائریکٹر خالد حسن خان کی کورونا ویکسین کے موضوع پر بنائی گئی مختصر دورانیے کی فلم ”اَن ماسکنگ“ کو مقابلے میں شامل کیا گیا تھا

اس فلم کا پس منظر لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات ہیں

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کے بارے میں سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا لوگوں کو اس مفت سہولت سے فائدہ پہنچانے میں بڑی حد تک حائل ہے

فلم میں ایسی منفی افواہوں کی تردید کی گئی ہے، جن کی وجہ سے لوگ ویکسینیشن کے عمل سے دور بھاگتے ہیں

مختصر دورانیے پر مبنی فلم ”اَن ماسکنگ“ کے مرکزی اداکاروں میں دانش وکیل، علی ایلوینس اور طلال فرحت شامل ہیں اور اس کا دورانیہ پندرہ منٹ ہے

فلم کی تحریر اور ہدایت خالد حسن خان نے دی، وہ اس سے قبل 2014ع میں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اپنی پہلی فیچر فلم ”ہوٹل“ کے لیے بہترین فلم کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close