دو سالہ بی اے اور ایم اے ڈگری کے حوالے سے ایچ ای سی کا بڑا اعلان

نیوز ڈیسک

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دو سالہ ڈگری پروگرام پر نیا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے کورونا وبا کی وجہ سے طلباء کے دو سالہ ڈگری کے امتحانات اور داخلہ پالیسی میں نرمی اختیار کی ہے

ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو 31 مارچ 2021ع تک بی اے، بی ایس سی کے آخری امتحانات لینے کی مہلت دے دی گئی ہے، جبکہ دو سالہ ایم اے ڈگری میں داخلوں کی مدت بھی 31 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے

جب کہ ایچ ای سی کی جانب سے کورونا کے باعث بر وقت امتحان نہ ہونے پر بی اے کے امتحانات کے شیڈول میں بھی توسیع کر دی گئی ہے

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ دو سالہ بی اے ڈگری میں نئے داخلے غیر قانونی تصور ہوں گے، ایچ ای سی نے دو سالہ ایم اے ڈگری کے آخری داخلوں کی معیاد 31 دسمبر 2020ع کے بجائے 31 مارچ 2021ع کر دی ہے

ہائیر ایجوکیشن نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالج اور پرائیویٹ بی اے ڈگری میں داخلہ مت لیں۔ ایچ ای سی ان داخلوں کو غیر قانونی تصور کرے گا اور ان ڈگریوں کی تصدیق بھی نہیں کی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close