Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ورزش براہِ راست کینسر کا پھیلاؤ روکنے میں مددگار ہو سکتی ہے

By Akhtar Rasool
اکتوبر 10, 2021 2 Min Read
0

لندن : اگرچہ کینسر کی بیماری کے حوالے سے ورزش کے اثرات پر پہلے بھی بہت تحقیق ہوچکی ہے، مگر حال ہی میں پورے بدن اور ہڈیوں پر چڑھے پٹھوں کی ورزش کے سرطانی رسولیوں پر اثرات پر کیمیائی سطح کی ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے

اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش کرنے سے میوکائنز جیسے پروٹین کا اخراج بڑھ جاتا ہے، جس سے بدن میں موجود سرطانی رسولیاں سکڑنے لگتی ہیں یا پھر ان کی نمو سست پڑجاتی ہے

تحقيق کے مطابق کینسر کے علاج سے گزرنے والے افراد اگر ورزش کی ہمت کر لیں، تو اس سے ان کے علاج میں بھی تیزی آتی ہے۔ لیکن اب بھی سائنسدان اس کی پوری وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں

ماہرین نے پروسٹیٹ کینسر کے دس مریض منتخب کرکے انہیں بارہ ہفتے تک ورزش کرائی اور ساتھ میں ان سے اینڈروجن ڈیپرائیویشن تھراپی بھی کروائی جاتی رہی۔ اس میں ایئروبِک ورزشیں اور پٹھے مضبوط کرنے والی ورزشیں شامل تھی۔ مریضوں کو پروٹین سپلیمنٹ اورمحدود کیلوری والی غذائیں دی گئیں۔ ان سب کا مقصد خون میں میوکائنز کی سطح معلوم کرنا تھا۔ یہ پٹھے بنانے والا ایک ہارمون ہے جو ورزش کے دوران جسمانی ڈھانچے سے خارج ہوتا رہتا ہے

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ میوکائن کا اخراج سرطان کو روک سکتا ہے۔ یہ سالماتی سطح پر رسولیوں کو پھیلنے نہیں دیتا۔ تین ماہ کی ورزش سے جسم میں میوکائنز بڑھ جاتے ہیں جس کی تصدیق خون کے ٹیسٹ میں ہوئی ہیں۔ جب جب خون میں اس کی مقدار بڑھی پروسٹیٹ کینسر رسولیوں کا حجم  بھی کم ہوتا گیا۔ اس طرح مسلسل ورزش کینسر کو روک سکتی ہے یا پھر سرطان کی رفتار روک سکتی ہے

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مائیوکائنز کسی بھی طرح کینسر کے خلیات کو نہیں مارتے اور نہ ہی ایسے سگنل دیتے ہیں، لیکن وہ جسم کے امنیاتی خلیات یعنی مشہور ٹی سیلز کو حکم دیتے ہیں کہ سرگرم ہوجاؤ اور کینسر کے خلیات کو مارو

اگرچہ یہ چھوٹی سی تحقیق ایک قسم کے کینسر پر ہوئی ہے، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ شاید ورزش سے کینسر کی دیگر اقسام سے بچنے اور اور اس کے علاج کے سلسلے میں مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں.

Tags:

CancerExerciseHealthy LifeYuga Exercise
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چاند پر دو ارب سال پہلے آتش فشانوں سے لاوا اُبل رہا تھا، تحقیق

Next

کراچی: خون کے عطیہ کے وقت 1 ہزار 282 افراد میں ایچ آئی وی کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme