Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

چاند پر دو ارب سال پہلے آتش فشانوں سے لاوا اُبل رہا تھا، تحقیق

By Akhtar Rasool
اکتوبر 10, 2021 2 Min Read
0

واشنگٹن/ بیجنگ : سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ دو ارب سال پہلے چاند پر آتش فشانوں سے لاوا اُبل کر اس کی سطح پر پھیل رہا تھا

یہ بات موقر ریسرچ جرنل ’’سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتائی گئی ہے

یہ دریافت پچھلے سال دسمبر میں چینی خلائی مشن ’’چانگ ای 5‘‘ کے ذریعے چاند سے لائے گئے پتھروں اور مٹی کے تفصیلی تجزیئے سے ہوئی ہے، جس نے چاند کی ابتداء اور ارتقاء سے متعلق ہمارے اب تک کے تصورات کو چیلنج کردیا ہے

’’چانگ ای 5‘‘ نے یہ نمونے چاند کے ایک ایسے مقام سے جمع کیے تھے، جہاں اربوں سال پہلے آتش فشاں موجود تھے۔ یہ نمونے تقریباً دو کلوگرام وزنی ہیں، جو چین کی ملکیت ہیں، البتہ ان کا کچھ حصہ عالمی تحقیق کےلیے فراہم کردیا گیا تھا

بتاتے چلیں کہ ماہرینِ فلکیات اس بات پر متفق ہیں کہ آج سے تقریباً ساڑھے چار ارب سال پہلے کوئی چھوٹا سیارہ ہماری زمین سے آ ٹکرایا تھا، جو اُس وقت انتہائی گرم اور مکمل طور پر پگھلی ہوئی حالت میں تھی

اسی تصادم کے نتیجے میں پگھلی ہوئی زمین کا کچھ حصہ الگ ہوگیا اور زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے ٹھنڈا ہونے لگا۔ آج زمین کے اسی ٹکڑے کو ہم ’’چاند‘‘ کے طور پر جانتے ہیں

چونکہ زمین کے مقابلے میں چاند کی کمیت 81 گنا کم اور جسامت 4 گنا کم ہے، لہذا ماہرین کا خیال ہے کہ زمین سے الگ ہوتے ہی چاند بہت تیزی سے ٹھنڈا ہونے لگا

اگلے ایک ارب سال میں، یعنی آج سے تقریباً ساڑھے تین ارب سال پہلے، چاند اس قدر ٹھنڈا ہوچکا تھا کہ وہاں آتش فشانی عمل بھی مکمل طور پر رک گیا

البتہ، چاند سے لائے گئے نمونوں میں آتش فشانی عمل کے آثار واضح طور پر موجود ہیں، لیکن وہ پتھر اور کنکر صرف دو ارب سال قدیم ثابت ہوئے ہیں

اس کا مطلب یہ ہوا کہ چاند پر آتش فشاں ہمارے موجودہ تصورات کے مقابلے میں مزید ڈیڑھ ارب سال بعد تک سرگرم تھے اور لاوا اگل رہے تھے

چاند اتنے طویل عرصے تک اندرونی طور پر اس قدر شدید گرم کیوں رہا؟ کیا وجہ ہے کہ وہاں ڈھائی ارب سال تک آتش فشانی عمل جاری رہا؟ فی الحال ہمارے پاس ان سوالوں کا کوئی ٹھوس اور قابلِ بھروسہ جواب نہیں

بظاہر یہی لگتا ہے کہ نہ صرف چاند بلکہ زمین اور پورے نظامِ شمسی کی ابتداء اور ارتقاء کے بارے میں ہمارے موجودہ نظریات کو اس دریافت کی روشنی میں تبدیلیوں سے گزارنا پڑ جائے.

Tags:

EvolutionLavaMoonSolar systemUniverseVolcanoes
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکا کابل حکومت کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہے، افغان وزیر خارجہ

Next

ورزش براہِ راست کینسر کا پھیلاؤ روکنے میں مددگار ہو سکتی ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme