آئی ایس آئی سربراہ نوٹیفکیشن میں تاخیر سے شہر اقتدار میں چہ میگوئیاں

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : ان دنوں شہر اقتدار وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے، نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ سے شدید قیاس آرائیوں کی زد میں ہے، قیاس آرائیوں کے شور بڑھنے کی ایک اہم وجہ خود حکومت کی اس معاملے پر خاموشی بھی ہے

لیکن اب امید کی جا رہی کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے میں تاخیر کے باعث پیدا ہونے والا ابہام جلد دور ہو جائے گا، کیونکہ اس حوالے سے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کا اجلاس فوری طور پر ہونے کا امکان ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت نے مل کر بیٹھنے اور فیصلہ کرنے کا ارادہ باندھ لیا ہے، تاکہ معاملے کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ کیا جا سکے

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اختلافات کم ہوگئے ہیں اور حتمی فیصلہ کیا ہوگا

پیر کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران معاملے کے متعلق سوال پر غیر مخصوص انداز میں واضح جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ’سول ملٹری‘ معاملات پر بات کرنے کا اختیار ہے

اس موقع پر شیخ رشید کی جانب سے ”سب ٹھیک ہے“ کے جواب کے وقت ان کے لہجے سے جھلکتی غیر یقینی دیکھ کر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ کم از کم یہ تو طے ہے کہ اس بار سب کچھ ٹھیک نہیں ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close