محکمۂ موسمیات نے پھر طوفان کا خدشہ ظاہر کر دیا

نیوز ڈیسک

کراچی : ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے خلیجِ بنگال اور بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاسکتا ہے، جس کے باعث ڈپریشن یا سمندری طوفان بن سکتا ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ آئندہ ہفتے خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی بھارت کے قریب پہنچنے تک ڈپریشن یا سمندری طوفان بن سکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر اور نومبر میں سمندری طوفان بنتے ہیں، اس دوران ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل کے بعد اس کا ٹریک اور شدت واضح ہوگی

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کی فضا میں صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close