Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

افغانستان، قندھار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 32 افراد جاں بحق

By Akhtar Rasool
اکتوبر 15, 2021 2 Min Read
0

کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا ہے، جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ تین دھماکے ہوئے، پہلا دھماکا مرکزی دروازے پر ہوا، دوسرا وضو خانہ اور تیسرا دھماکا شمالی حصے میں ہوا

دھماکے کے بعد ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے اور مسجد کا فرش خون سے سرخ ہوگیا۔ نمازیوں کی چیخ و پکار قیامت صغریٰ کا منظر پیش کر رہی تھی۔ اپنے عزیزوں کی تلاش میں مسجد کے گرد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا

وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے بتایا کہ قندھار شہر کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں ہمارے درجنوں ہم وطنوں کے جان بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ طالبان اہلکار دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 32 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہیں جب کہ ابھی زخمیوں کو لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی ہے تاہم گزشتہ جمعے قندوز میں امام بارگاہ پر خود کش حملے میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی

قبل ازیں افغانستان کے قائم مقام معاون وزیر برائے اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہم تہیہ کر چکے ہیں کہ افغانستان سے داعش کا صفایا کر دیں گے

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے قائم مقام معاون وزیر برائے اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ داعش طالبان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ بر وقت کارروائی کے ذریعے داعش کے کئی حملوں کو روکا ہے، داعش کے تمام کارندے افغان ہیں، ان میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں داعش کے کارندے زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہیں، گزشتہ دنوں داعش کے کئی افراد کو گرفتار کیا، متعدد ٹھکانوں کو مسمار کیا ہے.

Tags:

AfghanistanAfghanistan BurningISISkKandahar Suicide Blast
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

Next

وزیراعظم عمران خان نے کاشت کاروں کیلئے ’کسان پورٹل‘ کا اجرا کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme