حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے

وزارت خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر تک ہوگا

نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ملے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے عوام کو بجلی کا جھٹکا بھی دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا تھا

قبل ازیں بجلی، گھی مہنگے، گوشت، ٹماٹر، چاول، چائے، صابن، مصالحے کی ہفتہ وار قیمتیں بڑھ گئیں، آٹا، چینی، مرغی، پیاز، دالیں، انڈے سستے، بجلی کی قیمت میں 1.39روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹور پر خوردنی تیل 15، گھی 18 روپے مہنگا، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 12.66 ہوگئی

دوسری جانب واشنگٹن میں سیکریٹری خزانہ یوسف خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم عام آدمی کی بہتری اور آسانی کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت معاشی پسماندہ طبقے کر اوپر اٹھانے کی سوچ کے ساتھ سود سے پاک قرضہ اسکیم بھی لا رہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close