عمران حکومت کے خاتمے کے بارے میں امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کا اہم بیان

ویب ڈیسک

اسلام آباد: امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکا کا کردار تھا

فاکس نیوز کی اینکر نے ریبیکا سے سوال کیا کہ ’’ہم (امریکہ) پاکستان سے خوش نہیں، ان کے پاس ایٹمی ہتھیار اور بڑی فوج ہے، ان کے لیے کیا پیغام ہے؟‘‘

ریبیکا گرانٹ نے کہا کہ پاکستان کو امریکا مخالف پالیسز کو ختم کرنا ہوگا، یوکرین کی حمایت، روس کے ساتھ معاہدے ختم اور چین کے ساتھ تعلقات کم کرنا ہوں گے

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو چند ہفتے قبل عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے معزول کر دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے بات نہیں مانی

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکہ مخالف پالیسیاں ختم کرے اور روس سے تعلقات منقطع کرے

ڈاکٹر ربیکا گرانٹ کون ہیں

ربیکا گرانٹ آئی آر آئی ایس انڈیپنڈنٹ ریسرچ کی صدر ہیں. وہ دفاع اور ایرو اسپیس ریسرچ اور مشاورت میں مہارت رکھنے والے کاروباری ادارے کی ملکیت رکھتی ہیں

ان کے حالیہ منصوبوں میں مستقبل کے میدان جنگ میں خودمختاری کا تجزیہ، امریکی فضائیہ کے دفاعی صنعتی اڈے میں ٹائر 1 سپلائرز (حصول کے لیے فضائیہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری)، طویل فاصلے تک مار کرنے کی تشخیص، اور انٹیلیجنس کا جائزہ، نگرانی اور جاسوسی، آئی ایس آر (ISR) صنعت کے گاہکوں کے لیے دوبارہ سرمایہ کاری شامل ہیں

ڈاکٹر گرانٹ افغانستان اور عراق میں فضائی کارروائیوں پر USAF اور USN کی بڑی رپورٹوں کی مصنف بھی ہیں

ڈاکٹر گرانٹ ایکٹیو ڈیوٹی ایئر فورس یونٹس سے لے کر وال اسٹریٹ کے سرمایہ کاروں تک کے مقامات پر ایئر پاور اور ٹیکنالوجی پر اکثر مہمان مقرر ہیں۔ وہ یو ایس اے ایف کی ایئر یونیورسٹی میں اور برطانیہ، اٹلی، ہالینڈ، آسٹریلیا اور ترکی کی فضائی افواج کے لیے لیکچر دے چکی ہیں۔ وہ فاکس نیوز، فاکس بزنس، سی این این، ایم ایس این بی سی، اواےاین این کے لیے قومی سلامتی کے ماہر کے طور پر اور متعدد ریڈیو شوز میں بطور مہمان نمودار ہوتی ہیں

ڈاکٹر گرانٹ نے ایئر فورس میگزین کے لیے فضائی آپریشنز، ٹیکنالوجی کے رجحانات، ایئر پاور کی تاریخ اور عظیم ایئر مین پر 100 سے زیادہ مضامین لکھے ہیں ۔ انہوں نے 2008 سے 2011 تک مچل انسٹیٹیوٹ کی بانی ڈائریکٹر کے طور پر تین سال کی مدت ملازمت کی

ڈاکٹر گرانٹ نے ویلزلے کالج سے بی اے اور لندن یونیورسٹی آف لندن اسکول آف اکنامکس سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس کی پہلی نوکری سانتا مونیکا، کیلیفورنیا میں RAND کے ساتھ تھی۔ اس نے پینٹاگون میں ایئر اسٹاف میں تین سال بھی گزارے اور براہ راست سیکریٹری آف ایئر فورس اور ایئر فورس چیف آف اسٹاف کے لیے کام کیا

بیان پر ردعمل

ڈاکٹر ربیکا گرانٹ کا اس تازہ بیان کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا میں تھنک ٹینک انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، سائفر میں بات تھی وہی بات دہرائی گئی ہے

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ایک پورا آپریشن لانچ ہوا اور پاکستان میں حکومت تبدیل کی گئی، دنیا میں کچھ عرصےسے سپر پاورز کا معاملہ ختم ہوگیا تھا،پاکستان واحدمسلم ملک ہے جس کی 6لاکھ سےزائد فوج ہے

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری ،شہبازشریف ،فضل الرحمان ، بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے تین اسٹوجز ہیں، امریکا نے ان اسٹوجزکی مدد سے پاکستان میں پپٹ حکومت لگائی ، امریکی ٹی وی پر دفاعی تجزیہ نگار نے جو کچھ کہا وہی چیز سائفر میں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت بدلنے اور کٹھ پتلی حکومت کی کیوں ضرورت تھی؟ امریکی ٹی وی پر دفاعی تجزیہ نگار نے یہی بتایا ہے

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کے خلاف امریکی حکومت کی سازش کے مزید ثبوت چاہییں؟ امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کرلیا ہے کہ عمران خان کوعدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکا کا کردار تھا

اسد عمر نے بھی اپنے پیغام میں کہا عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب ہونےپرامریکی مؤقف دیکھیں، واضح ہےتحریک کی کامیابی کی ایک وجہ عمران خان کی آزادخارجہ پالیسی تھی

سوشل میڈیا صارفین ڈی جی آئی ایس پی آر اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کو مزید شواہد کی ضرورت ہے؟ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان اور عمران خان کے خلاف ایک واضح سازش تھی، سوشل میڈیا صارفین انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کر رہے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close