معروف کمپنی ایسر نے گلاسز فری تھری ڈی ٹیکنالوجی پر مبنی پہلا کانسیپٹ لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا ہے
واضح رہے کہ کانسیپٹ7 اسپیٹل لیب ایڈیشن نامی اس لیپ ٹاپ کی تیاری کا اعلان 2021 کے آغاز میں کیا گیا تھا
یہ مختلف اقسام کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر فیچرز پر مشتمل ہے۔ ان فیچرز میں ایک خاص اسٹیریو کیمرا قابل ذکر ہے، جس میں ایسے دو سنسرز موجود ہیں جو آپ کی آنکھوں اور سر کو ٹریک کرتے ہیں، ایک آپٹیکل لینس آنکھوں کے سامنے دو معمولی مختلف تصاویر کو پیش کرتا ہے، جبکہ رینڈرنگ سافٹ ویئر آپ کی حرکت کے ساتھ ریئل ٹائم میں تھری ڈی امیجز کو ایڈجسٹ کرتا ہے
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اس لیپ ٹاپ پر تھری ڈی پراجیکٹس جیسے تھری ڈی پرنٹنگ، آرکیٹکچر یا انیمیشن کو دیکھ سکیں گے
ایسر کی جانب سے چند ٹول جیسے اسپیٹل لیبز ماڈل ویورز بھی فراہم کیے جائیں گے، تاکہ مختلف ایپس سے تھری ڈی فائلز کو امپورٹ کر سکیں گے. ڈویلپرز کے ساتھ مل کر بھی مزید ٹولز کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے
کمپنی کی جانب سے ایک اسپیٹل لیبز گو ایپ بھی فراہم کی جائے گی جو 2ڈی مواد جیسے وڈیوز، گیمز، سادہ گیمز اور دیگر کو اسٹیریو اسکوپک تھری ڈی میں تبدیل کرے گی
اس سے ہٹ کر لیپ ٹاپ میں انٹیل کور آئی 7 پراسیسر، 32 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم (جس کو 64 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے) اور 2 ٹی بی اسٹوریج جیسے فیچرز موجود ہونگے، اسی طرح 15.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے لیپ ٹاپ کا حصہ ہوگا
یہ لیپ ٹاپ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں دسمبر 2021ع میں 3599 یورو (7 لاکھ 13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا.
خبریں:
-
گلوبل وارمنگ سے بیماریوں میں اضافہ: ’حالات مزید خراب ہونے جا رہے ہیں۔ فرار کے لیے کوئی جگہ ملے گی، نہ چھپنے کے لیے!‘
-
کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
سندھ کابینہ نےاساتذہ کی بھرتی کے لئے پاسنگ مارکس میں نمایاں کمی کردی
-
موٹر سائیکل والوں کو پٹرول سستا ملے گا
-
سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ذمہ دار اعلیٰ سول و عسکری قیادت ہے: لواحقین
-
خاتون کے جعلی نام سے انعام یافتہ ناول لکھنے والے تین مرد