اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ٹیلی کام صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ادارے نے صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی ہے۔ ایپ اینڈرائڈ (گوگل پلے) اور آئی او ایس (ایپل ایپ اسٹور) پر دستیاب ہے
پی ٹی اے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارف دوست موبائل ایپ کا مقصد عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے، صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن، ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم، ویب مواد کی رپورٹنگ، اور چوری شدہ فون بلاکنگ وغیرہ سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، ایپ کے ذریعے صارف اپنی شکایات کو ٹریک کرنے کے علاوہ شکایت کے حل پر رائے بھی دے سکتا ہے
پی تی اے کے مطابق ایپ میں صارفین کی آگاہی اور بہتر تفہیم کے لیے مختلف مسائل پر اکثر پوچھے گئے سوالات (ایف ای کیو) کے جوابات بھی شامل ہیں
اس کے علاوہ صارفین پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)ویب انٹرفیس (https://complaint.pta.gov.pk/RegisterComplaint.aspx) کے ذریعے یا پی ٹی اے کے کنزیومر سپورٹ سینٹر کے ٹال فری نمبر55055- 0800(صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک، ہفتے کے 7دن)کے ذریعے بھی شکایت درج کرا سکتے ہیں.