Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

تائیوان کو اقوامِ متحدہ میں شامل ہونے کا کوئی حق نہیں، چین

By Akhtar Rasool
اکتوبر 28, 2021 2 Min Read
0

بیجنگ : چین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تائیوان کو اقوامِ متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے کوئی حق نہیں

چین کا یہ بیان امریکا کی جانب سے جمہوری جزیرے کی عالمی ادارے میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کے مطالبے سے بڑھنے والی کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیجنگ کو نشست دینے اور تائی پے کو باہر نکالنے کے پچاس سال برس مکمل ہونے پر ایک ایک بیان میں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ تائیوان کو عالمی سطح پر تیزی سے خارج کیا جا رہا ہے

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایسے میں جب عالمی برادری کو بے مثال اور متعدد پیچیدہ عالمی مسائل کا سامنا ہے، یہ تمام اسٹیٹ ہولڈرز کے لیے اہم ہے کہ ان مسائل کے حل میں مدد کریں جن میں تائیوان میں بسنے والے دو کروڑ چالیس لاکھ افراد بھی مبتلا ہیں

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نظام میں تائیوان کی بامعنی شرکت کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ، بلکہ یہ ایک عملی مسئلہ ہے

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے کہا کہ اسی لیے ہم اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے نظام اور بین الاقوامی برادری میں تائیوان کی مضبوط، بامعنی شرکت کی حمایت میں ہمارا ساتھ دیں

دوسری جانب چین تائیوان کو ایک ایسا صوبہ سمجھتا ہے جس کے دوبارہ اتحاد کا انتظار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس کے لیے طاقت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، چنانچہ انٹونی بلنکن کے بیان کے ردِ عمل میں چین کے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا کہ تائیوان حکومت کی عالمی سیاسی اسٹیج پر کوئی جگہ نہیں ہے

بیجنگ میں دفتر برائے امورِ تائیوان کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا اقوامِ متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی حق نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ایک بین الاقوامی حکومتی تنظیم ہے، جو خودمختار ریاستوں پر مشتمل ہے، جبکہ تائیوان چین کا ایک حصہ ہے

واضح رہے کہ امریکا طویل عرصے سے تائیوان کو اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکا کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اسے بہت سراہتے ہیں. پراگ کے سرکاری دورے کے موقع پر جوزف وو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی تنظیم میں اپنے حقوق کے لیے لڑائی لڑتے رہیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے آبنائے تائیوان میں مسلسل فوجی دستے بھیجنے سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، ہم اپنے دفاع کے لیے پر عزم ہیں اوت اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے.

Tags:

ChinaTaiwanUNO
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سردار رند کی حمایت کے بعد قدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بننے کی راہ ہموار

Next

ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لیے پی ٹی اے نے موبائل ایپ متعارف کرادی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme