وزیرِ اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے حالیہ مہنگائی کی لہر کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 49 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 29 پیسےاور لائیٹ ڈیزل 5 روپے72 پیسے بڑھانے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی

اب وزیرِ اعظم نے عوامی ریلیف کے پیشِ نظر اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی تجاویز مسترد کرتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے

حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پرمنتقل کرنے کے بجائے ریلیف کو ترجیح دے رہے ہیں، عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کر رہی ہے

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پندرہ روز کے لیے ہوتا ہے، 15 اکتوبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں   12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close