دوطیاروں کے پائلٹ دورانِ پرواز جہاز بدلنے کے لیے تیار

ویب ڈیسک

ویانا – اگلے ماہ ہوابازی کی تاریخ میں ایک دلچسپ مظاہرہ براہِ راست نشر کیا جائے گا

دو پروپیلر طیاروں کو ایک مخصوص بلندی تک لے جا کر دونوں پائلٹ طیارے سے جست لگائیں گے اور نوز ڈائیونگ کرکے نیچے گرتے طیارے پر اتریں گے

اس طرح دونوں ہواباز دورانِ پرواز ہی طیارے کا تبادلہ کریں گے

اس مظاہرے کا اہتمام ریڈبل کمپنی نے کیا ہے، جسے بعض افراد نے دلچسپ اور کچھ لوگوں نے احمقانہ قرار دیا ہے

اس سے قبل 2017ع میں اسی مشروب ساز کمپنی کے اشتراک سے دو اسکائی ڈائیور نے بازوؤں والے سوٹ پہن کر پہاڑ سے جست بھری تھی اور ایک گزرتے طیارے تک پہنچے تھے لیکن اپریل میں ہونے والا مظاہرہ اس سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا

اس منصوبے کو طیاروں کا تبادلہ Plane Swap کہا گیا ہے، جو ایک غیرمعمولی اسٹنٹ ہوگا

منصوبے کے تحت لیوک آئکنز اور اینڈی فیرنگٹن نامی پائلٹ پنکھڑی والے ہلکے ہوائی جہازوں کو 14 ہزار فٹ تک لے جائیں گے، جو اسکائی ڈائیونگ کی پسندیدہ بلندی بھی ہے۔ ایک مقام پر دونوں پائلٹ طیاروں کو چھوڑ کر باہر نکل کر چھلانگ لگادیں گے

اس سے قبل پہیوں کے نیچے لٹکے تختوں ’ایئربریکس‘ کو کھول دیا جائے گا، جس سے طیارے کی رفتار سست ہوجائے گی۔ اس دوران دونوں پائلٹ ہوائی غوطہ لگا کر ایک دوسرے کے طیاروں تک پہنچیں گے

یوں چند منٹوں بعد ہوائی جہاز تباہ ہونے سے قبل ہی اس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کے طیاروں کو کنٹرول کریں گے

اعلان کے مطابق یہ انوکھا مظاہرہ 25 اپریل کو ہولو نامی ویب سائٹ پر براہِ راست دکھایا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close