اسلام آباد : بحرین سے اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، اس کی وجہ مبینہ طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی غفلت اور لاپرواہی بتائی جاتی ہے
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا
بتایا گیا ہے کہ حادثے سے بال بال بچ جانے والا غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ بحرین سے اسلام آباد آ رہا تھا، کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کی غلط رہنمائی کی جس کی وجہ سے طیارہ آٹھ ہزار فٹ بلندی کے بجائے پانچ ہزار فٹ بلندی پر آ گیا
طیارہ جیسے ہی پانچ ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراؤنڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہوگیا. جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تو کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو دوبارہ اوپر لے گیا
ڈی جی سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے
دوسری جانب ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے. جبکہ کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے
جبکہ سی اے اے کے کچھ ذرائع کے مطابق کنٹرولر نے کپتان کو نیچے آنے سے منع کر دیا تھا لیکن کپتان کے اصرار پر طیارے کو نیچے آنے کو کہا تھا ، کپتان نے دوبار رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے اترنے کی اجازت دی جائے، موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کے لئے اجازت مانگی تھی.