”آپ لٹ سکتے ہیں“ واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک

معروف سوشل اینڈ میسجنگ موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے اپنے تمام صارفین کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کے لیے خبردار کر دیا گیا ہے

جعلی واٹس ایپ کے نام پر جعلی افواہوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، مقصد ایک ہی ہے، انتہائی حساس معلومات سے لے کر انتہائی خفیہ معلومات کو ضبط کرنا۔ اور اسی لیے کسی بھی واٹس ایپ صارف کو انتہائی محتاط رہنا چاہیے کیونکہ، کسی بھی وقت ان کے بینک اکاؤنٹ سے رقم غائب ہونے کا قوی امکان ہے

سائبر کرائمین واٹس ایپ سپورٹ کے نام پر بہت تیزی سے صارفین کو کچھ پیغامات بھیج رہے ہیں۔ دریں اثنا، اس پیغام کو دیکھ کر، صارفین کو یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا پیغام سچ ہے یا نہیں. اسی لیے بہت سے لوگ دھوکہ بازوں کے ساتھ بہت سی حساس معلومات شیئر کر رہے ہیں

اب اس حوالے سے واٹس ایپ کا بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق کئی صارفین کو واٹس ایپ کے جعلی ‘سپورٹ’ اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہوئے ہیں

ان پیغامات میں واٹس ایپ صارف کے موبائل پر موصول ہونے والا 6 ہندسوں کے کوڈ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیل مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے

اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک طرف ایپ کے سپورٹ اکاؤنٹ کے پیغامات کو دکھایا گیا ہے جبکہ دوسری طرف جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات دی گئی ہے

ٹوئٹر پر شیئر کردہ اسکرین شاٹ کے مطابق اصل اکاؤنٹ کا نام ‘واٹس ایپ سپورٹ’ ہوگا جبکہ جعلی اکاؤنٹ پر کوئی نمبر ہوسکتا ہے

کمپنی نے یہ بھی کہا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ، صارف کو اس کے کسی جاننے والے کے نام سے منسوب بھی پیغامات بھیج سکتے ہیں

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اگر صارف کو اپنے اکاؤنٹ پر ایسا کوئی بھی مشکوک پیغام موصول ہو تو فوراََ بلاک کرکے اکاؤنٹ رپورٹ کرے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close