گلاسگو؛ ابتدا سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بڑےبڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوقین رہے ہیں، اس شوق کی وجہ سے اکثر ان کے لیے مضحکہ خیز صورتحال بھی پیدا ہو جاتی ہے
ایسا ہی گلاسگو کانفرنس میں بھی ہوا، جہاں گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے اسی شوق کی وجہ سے خود پر قابو نہ رکھ سکے
نریندر مودی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پر ناگواری واضح ہو گئی
انٹونیو گوتریس کے چہرے کے تاثرات کو دیکھ کر محسوس ہوا کے مودی کا گلے ملنا دارصل گوتریس کو گلے پڑنا لگ رہا ہے
ممکنہ طور پر انتونیو گوتریس کے اس ردعمل کی وجہ کچھ اور نہیں، بلکہ شاید مودی کی طرف سے کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے انہیں مودی کا یوں ”گلے پڑنا“ شاید ناگوار لگا
کیونکہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے مودی اپنا منہ تک اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے قریب لے گئے، جس پر گوتریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کر دیا
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے.