سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

ریاض : سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے، شاہ سلمان نے اس فیصلے کی منظوری بھی دے دی ہے

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دی ہے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شہریت دینے کی منظوری ان افراد کے لیے دی جو قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور تکنیکی شعبوں کو فائدہ پہنچانے اور ملکی ترقی کے پہیے کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے

شہریت دینے کا یہ فیصلہ سعودی عرب کے ویژن 2030ع کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں مختلف شعبوں میں ماہرین کی تعداس میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ، اپنے شعبوں کے ماہرین اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے ماحول سازگار کرنا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close