ڈائنوسار کے اصل دانت والا آئی فون، جو آپ کی جیب کاٹ دے گا

نیوز ڈیسک

نیویارک : ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی لوگوں کو لبھانے، ٹھگنے اور انہیں لوٹنے کے لیے کیا کیا سانگ اور ناٹک رچاتی ہیں

حال ہی میں عام برانڈ کو انوکھا روپ دے کر کئی گنا قیمت میں فروخت کرنے والی مشہور کمپنی کیویئر کی طرف سے ایسی ہی ایک نئی پیشکش سامنے آئی ہے

کمپنی نے آئی فون 13 کی کیسنگ میں ٹی ریکس ڈائنوسار کے اصلی دانت کا ایک ٹکڑا لگایا گیا کر فروخت کے لیے پیش کیا ہے

اگرچہ یہ دانت بے ضرر ہے، لیکن اس سے خریدنے والے کی جیب کٹ جائے گی کیونکہ اس کی قیمت آٹھ ہزار ڈالر سے شروع ہوتی ہے

اسے ٹائرانوفون کا خوبصورت نام دیتے ہوئے اس کی بعض تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ کمپنی نے آئی فون 13 اور آئی فون 13 پرو اور میکس ماڈلوں کی کیسنگ پر خوبصورت نقش کاڑھے ہیں جو فون کو ایک بالکل نیا روپ دیتے ہیں

فون کیسنگ کی تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے کیویئر کمپنی کا کہنا ہے کہ کیسنگ کا ڈیزائن ان کے بہترین فنکاروں نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے اندر 24 قیراط سونے کی چادر لگائی گئی ہے، جس کی چمک آسمانی بجلی کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ سیاہ رنگ میں ڈائنوسار کا ابھرا ہوا سر دیکھا اور ہاتھ لگا کر محسوس کیا جاسکتا ہے۔ سر پر ٹائٹانیئم کا ورق لگایا گیا ہے

ڈائنوسار کی آنکھ اصلی عنبر پر مشتمل ہے جو خود لاکھوں کروڑوں سال پرانا ہے. دوسری جانب زمین پر غرانے والے آٹھ کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے دانت کا ایک ٹکڑا لگایا گیا ہے

واضح رہے کہ یہ ایک کلیکٹر ایڈیشن ہے اور سات کی تعداد میں بنایا گیا ہے، آئی فون 13 کی قیمت 8610 ڈالر یعنی 15 لاکھ روپے اور آئی فون 13 پرو کی قیمت 9150 ڈالر یعنی 16 لاکھ روپے کے برابر رکھی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close