یواے ای کا دفاعی سامان کے لئے پاکستانی کمپنی سے اربوں روپے کا معاہدہ

نیوز ڈیسک

دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دفاعی سامان کے لئے پاکستانی کمپنی سے چھ ارب پینسٹھ کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کیا ہے

اماراتی وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سارہ حمد الحجری نے کہا ہے کہ پاکستانی کمپنی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفینس سلوشن (جی آئی ڈی ایس) کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کی خریداری کے لیے چھ ارب پینسٹھ کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کیا گیا ہے

پاکستانی کمپنی سے دفاعی سامان کی خریداری کا یہ معاہدہ دبئی ائیر شو 2021 کے موقع پر عمل میں آیا

اماراتی وزارت دفاع کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  نمائش کے چوتھے روز دفاعی سامان کی خریداری کے سات بڑے معاہدے کیے ہیں جن کی مجموعی مالیت ساڑھے بائیس ارب اماراتی درہم ہے

ائیر شو میں سب سے بڑا معاہدہ امریکی کمپنی ایلینٹ ٹیک سسٹم آپریشنز کے ساتھ ایئر فورس اور فضائی دفاعی نظام کے لیے ایمونیشن کی خریداری کا کیا گیا، جس کی مالیت سترہ کروڑ اٹھاون لاکھ اماراتی درہم ہے

اس کے علاوہ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن گلوبل انک کے ساتھ ائیر فورس اور ائیر ڈیفنس کمانڈ سسٹمز کے لیے تکنیکی معاونت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری کا بھی معاہدہ کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close