عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی پھر مہنگی ہونے کا خدشہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : آئی ایم ایف سے نئے قرضوں کے حصول کا معاہدہ طے پانے کی خبروں کے درمیان عوام کے لیے ایک بری خبر ست اتھائے کھڑی ہے، جس کے مطابق بجلی پھر مہنگی ہونے کا خطرہ ہے

اطلاعات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی ہے، یہ درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی

نیپرا 30 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے ہے

سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں کُل گیارہ ارب انتیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور دس ارب اٹھانوے کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی

مذکورہ بالا درخواست میں اگرچہ کراچی شامل نہیں، مگر کراچی والوں کے لیے بھی اس سے کم، لیکن بجلی کا جھٹکا منتظر ضرور ہے

اطلاعات ہیں کہ کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے، جس پر سماعت 2 دسمبر کو ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close