لاہور : پنجاب کے علاقے پنڈی بھٹیاں میں سائبر ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں ہیکرز نیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے اٹھاون لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے
تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے ڈیوائس کی مدد سے پانچ ہزار کے نوٹوں والی ٹرے کو ہیک کیا۔ ہیکرز کی ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اے ٹی ایم مشین خود کار طریقے سے بند ہوگئی
نیشنل بینک کے ہیڈ آفس سے الرٹ جاری ہونے کے بعد بینک گارڈ جب تک اے ٹی ایم پہنچا، تب تک مشین خالی ہوچکی تھی
بینک مینجر کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، جب کہ بینک کے اے ٹی ایم کو سیل کر دیا گیا ہے.