دوحہ میں کنٹینروں سے فٹبال اسٹیڈیم بنا لیا گیا

ویب ڈیسک

دوحہ – اسپین کی ایک تعمیراتی کمپنی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے دوحہ، قطر میں تقریباً ایک ہزار کنٹینر استعمال کرتے ہوئے فٹبال اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے

آج سے چار سال پہلے جب اس کی تعمیر شروع ہوئی تھی تو اسے ’’راس ابو عبود‘‘ اسٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا، لیکن حال ہی میں تکمیل کے بعد اس کا نیا نام ’’974 اسٹیڈیم‘‘ رکھا گیا ہے، جو دوحہ شہر کے اس علاقے کا پوسٹل کوڈ ہے؛ جبکہ اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے کنٹینرز کی تعداد بھی 974 ہی ہے

اس فٹ بال اسٹیڈیم میں چالیس ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ورلڈ کپ ختم ہوجانے کے بعد اسے دوبارہ سے ٹکڑوں میں الگ الگ کرکے ختم بھی کیا جاسکے گا

اسٹیڈیم کا ڈھانچہ ایک مضبوط فولادی فریم ورک پر تعمیر کیا گیا ہے، جس میں تماشائیوں کی نشستوں، میڈیا سینٹر، ٹوائلٹ اور اسی طرح کے دوسرے مقامات کےلیے کنٹینرز استعمال کیے گئے ہیں

اپنی طرز کے اس انوکھے اور منفرد  اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد قطر کی حکومت آج کل اس کی خوب تشہیر کر رہی ہے، تاکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کےلیے زیادہ سے زیادہ غیرملکیوں کو متوجہ کیا جا سکے اور منافع کے اہداف حاصل کیے جاسکیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close