Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

”معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اور ترجمان مشیر خزانہ چلغوزے کھا رہا ہے“

By Akhtar Rasool
دسمبر 5, 2021 2 Min Read
0

کراچی – خشک میوہ جات کسے پسند نہیں اور سردیوں میں چلغوزے اگر میسر آجائیں تو کیا کہنے.. کیونکہ اس کی قیمت فی کلو 3600 روپے ہے، جبکہ کچھ عرصہ قبل یہ 6400 فی کلو بک رہا تھا، لیکن اس کی موجودہ قیمت بھی یقیناً کافی لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہی ہوگی

گزشتہ روز ہچکولے کھاتی معیشت کے اہم رکن اور مشیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلسل چلغوزے کھاتے ہوئے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے، کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ترجمان پروگرام میں بیٹھے چلغوزے کھا رہے ہیں

اینکرپرسن نادیہ مرزا نے اپنی ایک ٹویٹ میں مزمل اسلم کے اس عمل کو غیرسنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہی وہ غیرسنجیدگی ہے جو ملکی معاشی امور میں بھی عیاں ہے۔‘

نادیہ مرزا کی اس ٹویٹ کے جواب دیتے ہوئے مزمل اسلم نے لکھا کہ ’لائیو شو میں چائے پی سکتے ہیں، پر کچھ کھا نہیں سکتے، کمال ہے۔‘

دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی مشیر خزانہ کے ترجمان پر تنقید کررہے ہیں اور انہیں طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ قصیم نقوی نامی صارف نے لکھا کہ ’ترجمان مشیر خزانہ چلغوزے جیسے مہنگے ڈرائی فروٹ کھا کر دراصل یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حکومت  معاشی طور پر مضبوط ہے۔‘

ڈاکٹر بشارت انجم نامی صارف نے طنزاً کہا کہ ’عوام کو احساس دلا رہے ہیں کہ ہم بااثر لوگ چلغوزے کھا سکتے ہیں، جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، زندہ باد۔‘

اسداللہ خان نے لکھا کہ ’مشیر خزانہ کے ترجمان جناب مزمل اسلم صاحب آداب سے ناواقف ہیں۔ وہ لائیو پروگرام میں چلغوزے چرتے ہوئے فرما رہے تھے کہ بہت جلد مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا۔ ٹھیک ہی کہہ رہے ہوں گے، ورنہ حد سے زیاد مہنگے چلغوزے اتنی بے فکری سے نہ اڑا رہے ہوتے۔‘

ایک اور صارف باسط علوی نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اور ترجمان مشیر خزانہ چلغوزے کھا رہے ہیں۔ اس کو کہتے ہیں نیا پاکستان۔‘

Tags:

EconomicPakistan Economical CrisisPakistani Politician
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’لوگ فیس بک کا خام، خطرناک ورژن استعمال کر رہے ہیں‘

Next

دوحہ میں کنٹینروں سے فٹبال اسٹیڈیم بنا لیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme