وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی گرین لائن کا افتتاح کر دیا، سندھ حکومت کو پیغام

نیوز ڈیسک

کراچی – وزیرِ اعظم عمران خان نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کر دیا

کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ کےفور منصوبہ اگست 2023 تک مکمل کر لیں گے

وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی کام کر رہے ہیں وہ مل کر کریں

عمران خان نے کہا ”سندھ حکومت ہیلتھ کارڈ اور  بنڈار آئی لینڈ منصوبوں پر آگے آئے۔“

وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی جدید شہر جدید ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا، کراچی کو فنکشنل اورخوشحال کرنا پاکستان کوخوشحال کرنا ہے

عمران خان نے کہا کہ روشنی کے شہر کو ہم نے کھنڈر بنتے دیکھا ہے،  بلدیاتی انتخابات میں کراچی کو خود مختاری دینی ہوگی

وزیراعظم  نے کہا کہ کے فور منصوبے کے تحت اگست 2023 تک ہم کراچی میں کینجھر جھیل سے پانی پہنچا دیں گے

کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے بس کا ٹکٹ بھی لیا اور بس میں سوار ہوئے اور اس کا معائنہ کیا

وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان کے مطابق کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ 35.5 بلین روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ منصوبہ وفاق کی جانب سے کراچی کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ گرین لائن بسیں روزانہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی

وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان کے مطابق کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ 35.5 بلین روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا ہے، یہ منصوبہ وفاق کی جانب سے کراچی کے لیے تحفہ ہے

وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ گرین لائن بسیں روزانہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close