فیسبک میں مختصر وڈیوز کے فیچر ”ریلز“ کا اضافہ

ویب ڈیسک

فیسبک اپنی مخالف ایپس کو ان کے ہی فیچرز کاپی کرکے پیچھے چھوڑنا پسند کرنے والی کمپنی ہے، حال ہی میں فیسبک کی طرف سے ایسا ہی ایک اقدام بار پھر سامنے آیا ہے اور فیسبک کی موبائل ایپ میں ایک نئے فیچر ”ریلز“ کا اضافہ کردیا گیا ہے

اگر نام سے آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ انسٹاگرام کا فیچر تو نہیں، تو اس کا جواب ہے ہاں، یہ وہی ہے مگر اب آپ ریلز کی مختصر وڈیوز فیسبک پر بھی دیکھ سکیں گے

اگر آپ کو یاد ہو تو انسٹا گرام ریلز ٹک ٹاک کی نقل ہے اور اب اسے فیسبک کی مین ایپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے

اس سے قبل فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل کو اصل سے زیادہ مقبول بنا دیا تھا اور اب وہ ریلز کے حوالے سے بھی یہی امید لگائے بیٹھا ہے

اگرچہ انسٹا گرام پر تو ریلز کو کچھ زیادہ مقبولیت نہیں ملی، مگر فیسبک کو توقع ہے کہ اس کی مین ایپ پر یہ فیچر زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا

یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے

فیسبک ریلز موسیقی، آڈیو، ایفیکٹس اور دیگر پر مشتمل فیچر ہوگا، اور اسے نیوز فیڈ یا گروپس میں دیکھا جاسکے گا

جب صارف ایسی مختصر وڈیو کو دیکھے گا تو وہ آسانی سے کریٹیئر کو فالو کرسکے گا یا اپنے دوست سے شیئر کر سکے گا

فیسبک انسٹا گرام صارفین کی جانب سے فیس بک مین ایپ میں ریلز کو ریکومینڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی کر رہا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ریلز فیچر کو مستقبل قریب میں دونوں ایپس میں مکمل طور پر مدغم کردیا جائے گا

دوسری جانب فیسبک کی طرف سے انسٹا گرام اور میسنجر کو اکٹھا کرنے کی جانب مزید پیشرفت بھی ہوئی ہے

فیسبک نے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے کی جانب ایک اور اہم پیشرفت کی ہے

یاد رہے کہ گزشتہ سال کمپنی نے میسنجر اور انسٹاگرام میں کراس میسجنگ کو متعارف کرایا تھا اور اب کراس ایپ گروپ چیٹ کا فیچر بھی پیش کردیا گیا ہے، یعنی اب میسنجر اور انسٹا گرام کانٹیکٹس سے گروپ چیٹس کرنا ممکن ہوگا

اسی طرح میسنجر اسٹائل پولز کو بھی انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز اور کراس ایپ گروپ چیٹس کا حصہ بنایا جاسکے گا

کمپنی نے کراس ایپ گروپ چیٹس کے یے ٹائپنگ انڈیکٹرز کے ساتھ ساتھ نئی چیٹس تھیمز بھی میسنجر اور انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز میں متعارف کرائی ہیں

اس کے علاوہ انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر بھی متعارف کرایا ہے، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انسٹا گرام میں وڈیو چیٹ اسٹارٹ کر کے جس سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کرکے شیئر بٹن پر کلک کرنا پڑے گا

خیال رہے کہ فیسبک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے تمام میسجنگ پلیٹ فارم کو مدغم کرنے پر کام کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے

فیسبک کی جانب سے ایسا انفراسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ایک ایپ کے صارف دیگر فیسبک ایپس استعمال کرنے والوں سے جڑ سکیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close