کراچی – سندھ کے محکمہ تعلیم نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022 سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
صوبائی محکمہ تعلیم نے رواں سال 2022 میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق شیڈول جاری کر دیا ہے
محکمے کے مطابق نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل 2022 سے ہوگا
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ جماعت اول سے ساتویں کے سالانہ امتحانات 10 سے 20 مارچ تک ہوں گے
اسی طرح میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے
جبکہ ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانات 18 جون سے شروع ہوں گے
صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال شارٹ سلیبس کے بجائے، مکمل سلیبس میں سے امتحان لیا جائے گا
جبکہ دوسری جانب محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ کے زیر اہتمام سرکاری کالجز میں ہونے والے آن لائن داخلوں میں آخری بار 05 جنوری سے 08 جنوری 2022 تک توسیع کی گئی ہے
محکمہ کالجز سندھ کے مطابق یہ توسیع میٹرک بورڈ کی جانب سے طلبا کی مارکس شیٹ کی تصحیح میں تاخیر اور دیگر مسائل کی وجوہات کی بنا پر کی جارہی ہے
محکمہ کا کہنا ہے کہ طلبہ ان مخصوص کالجوں میں آخری تاریخ تک آنلائن داخلا لے سکتے ہیں، جن میں نشستیں دستیاب ہونگی.